اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے تھر کے لئے ماسٹر پلان کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سندھ حکومت اور اینگرو پاور پلانٹ میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی سے کہا کہ وہ اس ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے۔ سرمایہ کاروں کو تھر کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے اپنی سماجی …
وفاقی وزیر احسن اقبال کا اجلاس کی صدارت کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے تھر کے لئے ماسٹر پلان کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سندھ حکومت اور اینگرو پاور پلانٹ میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی سے کہا کہ وہ اس ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے۔ سرمایہ کاروں کو تھر کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے اپنی سماجی ذمہ داری نبھانی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار جمعرات کو چین پاکستان اقتصاد ی راہداری کے ترقیاتی منصوبے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تھر میں سرمایہ کاری فقط منافع کمانے کے لئے نہیں ہونی چاہئے بلکہ علاقے کی سماجی ترقی بھی ملحوظ خاطر رکھی جائے ۔انہوں نے گوادر میں بجلی کے منصوبے کو کوئلے سے ایل این جی اور تیل پر منتقل کرنے کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔








