- Advertisement -
اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):اداکار زوہاب خان نے وانیہ ملک کے ساتھ نکاح کرلیا۔ دونوں اداکاروں کی نکاح کی یہ تقریب فیملی کے ہمراہ کراچی کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ دونوں اداکار اپنے اس خاص دن میں آف وائٹ کے جوڑے میں ملبوس تھے ۔ واضح رہے ٹک ٹاکر اور انفلونسر وانیہ ملک نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’’خوشبو میں بسے خط‘‘سےاداکاری کا آغاز کیا جس میں وہ سینئر اداکار عدنان صدیقی کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=463216
- Advertisement -