فیصل آباد، چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی دینے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 08 مئی (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے شہریوں کوکچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ گھریلو صارفین کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی کیاریوں پر اگائی گئی سبزیوں کو کھلاپانی دینے سے گریز کریں کیونکہ …

فیصل آباد۔ 08 مئی (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے شہریوں کوکچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ گھریلو صارفین کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی کیاریوں پر اگائی گئی سبزیوں کو کھلاپانی دینے سے گریز کریں

کیونکہ اس طرح کیاریوں کو نقصان پہنچ سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسری کے ذریعے لگائی جانے والی سبزیوں جالی یا ململ کی چھوٹی ٹنل بنا کر اس میں کاشت کی جائیں تاکہ چھوٹے پودوں کو پرندوں، کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک، پانی اور روشنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہیں لہٰذا ان کا بروقت تدارک ضروری ہے اور انہیں گوڈی کے ذریعے آسانی سے ختم کیاجاسکتاہے۔

مزید خبریں