فیصل آباد ۔ 09 مئی (اے پی پی):رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان نے دھان کے کاشتکاروں کو پنجاب سیڈ کارپوریشن کے قائم مراکز اور مقررہ ڈیلرز کے علاوہ نیاب فیصل آباد، رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالا شاہ کاکو اور نجی کمپنیوں سے پنجاب سیڈ کارپوریشن کا منظور شدہ بیج کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ممنوعہ اقسام سپر فائن،کشمیرا،مالٹا، ہیرو،سپرااور 386 کی کاشت نہ کرنے …
فیصل آباد ،دھان کے کاشتکاروں کو نیاب اور رائس ریسرچ ا نسٹی ٹیو ٹ کا تصدیق شدہ بیج کاشت کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 09 مئی (اے پی پی):رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان نے دھان کے کاشتکاروں کو پنجاب سیڈ کارپوریشن کے قائم مراکز اور مقررہ ڈیلرز کے علاوہ نیاب فیصل آباد، رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالا شاہ کاکو اور نجی کمپنیوں سے پنجاب سیڈ کارپوریشن کا منظور شدہ بیج کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کاشتکاروں کو ممنوعہ اقسام سپر فائن،کشمیرا،مالٹا، ہیرو،سپرااور 386 کی کاشت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقسام کا چاول غیر معیاری اور ملاوٹ کی وجہ سے عالمی منڈی میں انتہا ئی کم قیمت کاحامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکارمحکمہ زراعت کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دھان کی کاشت کےلئے ترقی دادہ اور منظورشدہ موٹی اقسام کے ایس 282، نیاب اری 9، اری 6، کے ایس کے 133، کے ایس کے 434 وغیرہ اور باسمتی اقسام میں سپر باسمتی، بی ایس 2، باسمتی 515، باسمتی 385، باسمتی 2000، باسمتی 370، شاہین باسمتی، باسمتی پاک وکرنل باسمتی، باسمتی 198، ہائبرڈ اقسام وائے 26، پرائیڈ،شہنشاہ 2،
بی ایچ بی 71، پی کے 386 وغیرہ سمیت دیگر سرٹیفائیڈ ورائٹیزکاشت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشت سے قبل بیج کو پھپھوند کش زہر لگا دیا جائے تاکہ فصل کو بکائنی اور پتوں کے بھورے جھلساؤ سے بچایا جا سکے۔








