راولپنڈی ۔ 15 مارچ (اے پی پی) مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں سمیت دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث تین دہشت گردوں کو ساہیوال کی جیل میں پھانسی دیدی گئی ، مجرموں پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے بدھ کویہاں جاری بیان کے مطابق جن مجرموں کو سزائے موت دی گئی ان …
مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں سمیت دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث تین دہشت گردوں کو ساہیوال کی جیل میں پھانسی دیدی گئی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 15 مارچ (اے پی پی) مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں سمیت دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث تین دہشت گردوں کو ساہیوال کی جیل میں پھانسی دیدی گئی ، مجرموں پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے بدھ کویہاں جاری بیان کے مطابق جن مجرموں کو سزائے موت دی گئی ان میں سید زمان خان ولد سید نواص خان ، شاہ ولی ولد گل خان اورمحمد ذیشان ولد عبدالقیوم خان شامل ہیں۔ سید زمان خان حرکت الجہاد اسلامی کا ایک سرگرم رکن تھا اور وہ مسلح افواج پرحملے میں ملوث تھا جس سے فوجی شہیداور زخمی ہوئے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ، مجرم نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا ارتکاب کیا اور اسے سزائے موت دی گئی ۔








