اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا کہ عالمی ادارہ برائے تجارت (ڈبلیو ٹی او) کے تحت تجارتی سہولیات کے معاہدے (ٹی ایف اے ) سے تجارتی اخراجات میں 14.5فیصد کی کمی ہوگی، تجارت کےلئے سہولیات کی فراہمی میں اصلاحات سے عالمی تجارت میں سالانہ ایک کھرب ڈالرکا اضافہ ہوگا، ٹی ایف اے سے ترقی پذیرممالک کی معیشتوں کوزیادہ سہولت حاصل …
وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان کی میڈیا بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا کہ عالمی ادارہ برائے تجارت (ڈبلیو ٹی او) کے تحت تجارتی سہولیات کے معاہدے (ٹی ایف اے ) سے تجارتی اخراجات میں 14.5فیصد کی کمی ہوگی، تجارت کےلئے سہولیات کی فراہمی میں اصلاحات سے عالمی تجارت میں سالانہ ایک کھرب ڈالرکا اضافہ ہوگا، ٹی ایف اے سے ترقی پذیرممالک کی معیشتوں کوزیادہ سہولت حاصل ہوگی اور نئی منڈیوں میں داخلے سے برآمدات کو بڑھایا جاسکے گا، علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے وژن کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے سہولیات کی فراہمی اور قوانین میں آسانی سے تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ سرحدوں کو مزید محفوظ بنایا جارہا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ملک کے مفادات کے پیش نظر ہی کوئی تجارتی معاہدہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے کوئی جلدی نہیں۔








