وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

سابق سفیر حسین حقانی کا بیان قومی سلامتی کے منافی ہے، اس کی کھلے عام تحقیقات کے لئے تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے‘ یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ اسامہ بن لادن کے حوالے سے ہونے والے آپریشن کی کس کس کو معلومات تھیں ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال اسلام آباد ۔15 مارچ(اے پی پی) وزیر دفاع …

سابق سفیر حسین حقانی کا بیان قومی سلامتی کے منافی ہے، اس کی کھلے عام تحقیقات کے لئے تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے‘ یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ اسامہ بن لادن کے حوالے سے ہونے والے آپریشن کی کس کس کو معلومات تھیں ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔15 مارچ(اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے بیان کو قومی سلامتی کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان کی کھلے عام تحقیقات کے لئے تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے‘ پاکستان سعودی عرب اور یمن کے درمیان فریق بننے کی بجائے ہمیشہ مصالحت کرانے کا کردار ادا کرے گا‘ سعودی عرب میں فوج بھیجنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے قومی سلامتی کے حوالے سے تشویشناک باتیں کی ہیں۔ سابق دور میں حسین حقانی کے حوالے سے معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت رہا۔ اس کے بعد شیری رحمن کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا۔ انہوں نے ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے بیان دیا ہے جس پر آصف علی زرداری‘ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیانات آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات فکر انگیز ہے کہ حسین حقانی نے اس وقت سب سے اعلیٰ عہدوں پر فائز دو شخصیات پر الزامات عائد کئے ہیں۔

Leave a Reply