اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی ہدایت پر پاکستان نرسنگ کونسل نے نرسنگ سکولوں اورکالجوں میں داخلہ لینے والے طلباء اور طالبات کی پری رجسٹریشن کو آن لائن کر دیا ہے، فیصلے کے تحت 500 سے زائد نرسنگ سکولوں اور کالجوں کے طلباءو طالبات کو ڈگری یا ڈپلومہ ملنے سے پہلے ان کا ریکارڈ محفوظ کر لےا جائے گا۔ صدر پاکستان …
سائرہ افضل تارڑ کی ہدایت پر پاکستان نرسنگ کونسل نے نرسنگ سکولوں اورکالجوں میں داخلہ لینے والے طلباء اور طالبات کی پری رجسٹریشن کو آن لائن کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی ہدایت پر پاکستان نرسنگ کونسل نے نرسنگ سکولوں اورکالجوں میں داخلہ لینے والے طلباء اور طالبات کی پری رجسٹریشن کو آن لائن کر دیا ہے، فیصلے کے تحت 500 سے زائد نرسنگ سکولوں اور کالجوں کے طلباءو طالبات کو ڈگری یا ڈپلومہ ملنے سے پہلے ان کا ریکارڈ محفوظ کر لےا جائے گا۔ صدر پاکستان نرسنگ کونسل رفعت جان نے اس اقدام کو انقلابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سکولوں اور کالجوں کو پاکستان نرسنگ کونسل کی طرف سے مختص کی گئی سیٹیں و کوٹہ بمطابق کورسز چیک کرنے میں بھی آسانی ہو گی اور بوگس یا غیر رجسٹرڈ نرسنگ سکولوں اور کالجوں کا بروقت قلع قمع بھی ممکن ہو سکے گا۔ کورسز مکمل کرنے کے بعد نرسز پروفیشنلز کو رجسٹریشن کارڈ کے حصول میں بھی آسانی ہو سکے گی۔ اس سلسلے میں پاکستان نرسنگ کونسل نے سکولوں اور کالجوں کے نامزد کردہ لوگوں کی مرحلہ وار تربیت کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے اور آنے والے تین ےا چار ماہ تک یہ تربیتی سلسلہ مکمل ہو جائے گا۔








