وزیراعظم محمد نواز شریف کا پسنی کا دورہ، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا

وزیراعظم محمد نواز شریف کا پسنی کا دورہ، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا، نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ پر کام کی پیشرفت اور معیار کا معائنہ کرنے کیلئے 136 کلومیٹر طویل پسنی۔گوادر شاہراہ پر سفر کیا گوادر۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو پسنی سے گوادر تک نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ پر کام کی پیشرفت اور معیار کا معائنہ …

وزیراعظم محمد نواز شریف کا پسنی کا دورہ، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا، نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ پر کام کی پیشرفت اور معیار کا معائنہ کرنے کیلئے 136 کلومیٹر طویل پسنی۔گوادر شاہراہ پر سفر کیا

گوادر۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو پسنی سے گوادر تک نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ پر کام کی پیشرفت اور معیار کا معائنہ کرنے کیلئے 136 کلومیٹر طویل پسنی۔گوادر شاہراہ پر سفر کیا، اس شاہراہ کا یہ سیکشن مکران کوسٹل ہائی وے منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیراعظم اس سے قبل پسنی پہنچے تو گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ سردار ثناءاﷲ زہری نے پسنی ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Leave a Reply