چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی اراکین قومی اسمبلی دانیال عزیز اور طلال چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن بار بار وزیراعظم محمد نواز شریف کے نام کو آف شور کمپنیوں سے جوڑتی ہے جبکہ ان کا نام آف شور کمپنی میں نہیں آیا، وزیراعظم سے انکم ٹیکس اور گوشواروں کا ریکارڈ متعلقہ اداروں میں موجود ہے، جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف کوئی …

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن بار بار وزیراعظم محمد نواز شریف کے نام کو آف شور کمپنیوں سے جوڑتی ہے جبکہ ان کا نام آف شور کمپنی میں نہیں آیا، وزیراعظم سے انکم ٹیکس اور گوشواروں کا ریکارڈ متعلقہ اداروں میں موجود ہے، جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا جبکہ ان ہی کے اداروں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو نوابجیکشن سرٹیفکیٹ دیا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر اراکین قومی اسمبلی دانیال عزیز اور طلال چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن کو جو جواب دیئے تھے اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم مطمئن نہیں، تاہم ہم نے بنیادی طور پر ان کے تمام سوالات کے جوابات دیئے ہیں، ہم بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا آف شور کمپنی میں نام نہیں آیا اور ان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں، وہ پارلیمنٹ میں جواب کی بات کرتے ہیں، پارلیمنٹ میں وہ جواب دیئے جائیں گے جو پارلیمنٹ سے متعلق ہوں گے۔

Leave a Reply