پاکستان نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے شفاف اور غیر امتیازی معیار کے فیصلے پر یقین رکھتا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی کا سمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان نیو کلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کی رکنیت کیلئے شفاف اور غیر امتیازی معیار کے فیصلے پر یقین رکھتا ہے، مطلوبہ ایڈوانس صلاحیتوں کے حامل ترقی پذیر ممالک کو انٹر نیشنل ایکسپورٹ کنٹرول رجیم کی گورننس میں شرکت کیلئے برابر مواقع ملنے چاہیئں،گزشتہ چار سال کے دوران …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان نیو کلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کی رکنیت کیلئے شفاف اور غیر امتیازی معیار کے فیصلے پر یقین رکھتا ہے، مطلوبہ ایڈوانس صلاحیتوں کے حامل ترقی پذیر ممالک کو انٹر نیشنل ایکسپورٹ کنٹرول رجیم کی گورننس میں شرکت کیلئے برابر مواقع ملنے چاہیئں،گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان نے مطلوبہ مہارت حاصل کی ہے اور وہ ایکسپورٹ کنٹرول تنظیموں میں شمولیت کی صحیح اہلیت رکھتا ہے، قرار داد 1540نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے غلط استعمال،ان کی ترسیل اور متعلقہ مواد کے بارے شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں یو این سلامتی کونسل قرار داد 1540سے متعلق علاقائی سیمینار کی اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ1540کمیٹی اور ماہرین پر مشمل گروپ نے قرار داد پر عملدرآمد کرانے میں ریاستوں، بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کیساتھ مثبت تعاون کیا ہے۔ یہ اقدام کئی ریاستوں کیلئے مفید ثابت ہو اہے۔انہوں نے کہا کہ سمینار نے ہمارے حکام کو پاکستان کی جانب سےٰ ایکسپورٹ، بارڈر کنٹرولز،سیفٹی اور سیکورٹی کے شعبوں میںبڑے پیمانے پر کئے گئے اقدامات شیئر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

Leave a Reply