اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ملک کی 25 مختلف جامعات کے ہر شعبہ علم کے گریجویٹ طلباءکو بامعنی اور معاشرہ کی سماجی و معاشی ترقی کےلئے مفید ریسرچ شروع کرنے کےلئے کثیر الشعبہ اور حقیقت پسندانہ انداز فکر اپنانے کی تلقین کی ہے۔ اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ گریجویٹ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب …
وزیر مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن کا اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ گریجویٹ کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ملک کی 25 مختلف جامعات کے ہر شعبہ علم کے گریجویٹ طلباءکو بامعنی اور معاشرہ کی سماجی و معاشی ترقی کےلئے مفید ریسرچ شروع کرنے کےلئے کثیر الشعبہ اور حقیقت پسندانہ انداز فکر اپنانے کی تلقین کی ہے۔ اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ گریجویٹ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس ہدف کا کامیاب حصول مشترکہ کوششوں اور ٹیم ورک سے ہی ممکن ہے۔ ریسرچ کے مناسب استعمال کےلئے انہوں نے اکیڈمیہ اور صنعتوں کے درمیان روابط بڑھانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ معاشرتی اصلاح کےلئے ہونی چاہئے۔ 2 روزہ گریجویٹ کانفرنس میں 175 مقالے پیش کئے جائیں گے۔ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے دور میں یونیورسٹی کیمپس علمی ماحول کا گہوارہ بن گیا ہے . ریسرچ جرنلز کی اشاعت اور کانفرنسزکے انعقاد کی اچھی اچھی خبریں روز سننے کو ملتی ہیں۔








