آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین کا اکاﺅنٹنٹ جنرلز کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے کنٹرولر جنرل آف اکاﺅنٹس پر زور دیا ہے کہ سی ایف اے اوز کی تنیظم کو مضبوط کرنے کےلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ مالیاتی کنٹرول اور میزانیہ سازی کے نظام کو لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری اخراجات کے ویلیو ایڈیشن میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے کنٹرولر جنرل آف اکاﺅنٹس پر زور دیا ہے کہ سی ایف اے اوز کی تنیظم کو مضبوط کرنے کےلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ مالیاتی کنٹرول اور میزانیہ سازی کے نظام کو لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری اخراجات کے ویلیو ایڈیشن میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں اکاﺅنٹنٹ جنرلز کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی اے جی پی سٹرٹیجک اصلاحات 2015-19 ءکا حصہ ہونے کے ناطے پالیسی بورڈ کو بحال کر دیا گیا ہے تاکہ اہم شراکت داروں سے گورنمنٹ کے آڈیٹنگ، اکاﺅنٹنگ اور پبلک فنانشل مینجمنٹ سے متعلق تجربہ کی سفارشات حاصل کی جا سکیں۔ رانا اسد امین نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کے محکمے میں شفافیت کو قائم رکھنے کےلئے نااہل اور غیر ایماندار ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جار ہی ہے تاکہ نااہلیت اور بے ایمانی کے خلاف عدم برداشت کا پیغام واضح ہو سکے۔

Leave a Reply