اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مضبوط اشتراک کارموجود ہے، پاکستان کو ایف 16 جنگی طیاروںکی ضرورت ہے جو دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ میں ملکی صلاحیتوں میں اضافہ کریںگے، بھارت جب بھی چاہے پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے، سعودی کمپنی بن لادن نے ملازمت سے فارغ کرنے والے دس …
پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالہ سے مضبوط اشتراک کار موجود ہے، پاکستان کو ایف 16 جنگی طیاروںکی ضرورت ہے جو دہشت گردی کے خاتمہ میں ملکی صلاحیتوں میں اضافہ کریںگے، بھارت جب بھی چاہے پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے، دفتر خارجہ کے ترجمان کے ترجمان محمد نفیس زکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مضبوط اشتراک کارموجود ہے، پاکستان کو ایف 16 جنگی طیاروںکی ضرورت ہے جو دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ میں ملکی صلاحیتوں میں اضافہ کریںگے، بھارت جب بھی چاہے پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے، سعودی کمپنی بن لادن نے ملازمت سے فارغ کرنے والے دس ہزارپاکستانی ملازمین کے واجبات ادا کردیئے۔ بلوچستان میں گرفتار ”را“ ایجنٹ تک قونصلر رسائی کی بھارتی درخواست پرغور جاری ہے۔ پاکستان وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق بھارت سمیت پڑوسی ممالک کیساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ پائیدار ،مستحکم اورنتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے، طالبان اورافغان حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں کے سلسلے میں چار فریقی گروپ کا پانچواں اجلاس رواں ماہ متوقع ہے۔








