پاکستان شہداءکی قربانیوں کا ثمر ہے۔ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولتیں،وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کتاب نشان حیدر کی تقریب رونمائی سے خطاب اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان شہداءکی قربانیوں کا ثمر ہے۔ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کتاب نشان حیدر کی تقریب رونمائی سے خطاب

مزید خبریں
پاکستان شہداءکی قربانیوں کا ثمر ہے۔ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولتیں،وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کتاب نشان حیدر کی تقریب رونمائی سے خطاب
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان شہداءکی قربانیوں کا ثمر ہے۔ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام کلب میں حسن علی آگریا کی کتاب نشان حیدر کی تقریب رونمائی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دینا بہت بڑی سعادت ہے۔ زندہ اقوام اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بولتیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوجی جوانوں نے دفاع وطن کیلئے قربانیوں کی وہ داستانیں رقم کیں ہیں جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ تقریب سے سینٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ، سینیٹر محمد طلحہ محمود، رکن قومی اسمبلی قیصر شیخ ، چیمبر آف کامرس راولپنڈی کے صدر راجہ عامراقبال اور مصنف حسن علی آگریا نے بھی خطاب کیا۔








