نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ کا ٹرینیز کو دی جانے والی عملی تربیت کے مشاہدہ کیلئے مختلف تربیتی اداروں کا دورہ

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے موجودہ مرحلہ کے تحت ٹرینیز کو دی جانے والی عملی تربیت کے مشاہدہ کیلئے نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول ضلع منڈی بہاﺅ الدین اور اپلائیڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ دینہ سمیت مختلف تربیتی اداروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف مختلف شعبوں میں لاکھوں بے …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے موجودہ مرحلہ کے تحت ٹرینیز کو دی جانے والی عملی تربیت کے مشاہدہ کیلئے نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول ضلع منڈی بہاﺅ الدین اور اپلائیڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ دینہ سمیت مختلف تربیتی اداروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف مختلف شعبوں میں لاکھوں بے روزگار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت دینا ہے۔ انہوں نے ان اداروں کی ورکشاپس اور لیبارٹریوں کا دورہ کیا اور وہاں تربیت حاصل کرنے والوں اور ان کے انسٹرکٹرز سے تربیت کے معیار کے بارے میں استفسار کیا۔ انہوں نے طلباءسے کہا کہ وہ اپنی تربیت پر توجہ دیں، اس طرح وہ ملک اور بیرون ملک بہتر روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply