اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی سہولت کے لیے کراچی حیدرآباد موٹروے، گرین لائن، پانی کے منصوبوں سمیت …
سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، مفتاح اسماعیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی سہولت کے لیے کراچی حیدرآباد موٹروے، گرین لائن، پانی کے منصوبوں سمیت ٹھٹھہ میں 500 بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ہی مکمل کرے گی۔ چیرمین سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد صوبہ سندھ کے لوگوں کی کثیر تعداد ان سے مستفید ہو گی۔








