فیصل آباد،کاشتکاروں کو اگیتی پھول گوبھی نمبر1کی پنیری 15 جون تک کاشت، جولائی کے پہلے ہفتے میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 29 مئی (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ۱ٓری فیصل آباد کے ماہرین نے کاشتکاروں کو اگیتی پھول گوبھی نمبر ایک کی پنیری 15 جون تک کاشت اور جولائی کے پہلے ہفتہ میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھول گوبھی سرد مرطوب آ ب وہوا میں اچھی پیداوار دیتی ہے کیونکہ اس کے لئے مناسب درجہ حرارت 17سے18ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن …

فیصل آباد۔ 29 مئی (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ۱ٓری فیصل آباد کے ماہرین نے کاشتکاروں کو اگیتی پھول گوبھی نمبر ایک کی پنیری 15 جون تک کاشت اور جولائی کے پہلے ہفتہ میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھول گوبھی سرد مرطوب آ ب وہوا میں اچھی پیداوار دیتی ہے کیونکہ اس کے لئے مناسب درجہ حرارت 17سے18ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن پکنے کے وقت اگر درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوجائے تو اس کی نشوونما پر برااثر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو جائے تو سبز پتیاں نکل آتی ہیں جس سے پھول کی کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے نیزپھول گوبھی اچھے نکاس والی ذرخیز میرا زمین میں اچھی پیداوار دیتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اگیتی پھول گوبھی نمبر 1 پنیری کی کاشت کا وقت 15جون تک ہے اور پنیری کا وقت جولائی کا پہلا ہفتہ ہے جبکہ اس کی برداشت ستمبر، اکتوبر ہے اسی طرح اگیتی نمبر 2پنیری کی کاشت کا وقت یکم جولائی سے 15جولائی تک ہے جبکہ پنیری منتقلی کا وقت اگست کا آخری ہفتہ اوربرداشت کا وقت نومبر اور دسمبر ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اگیتی اقسام کے لئے ایک کلوگرام بیج جبکہ درمیانی اور پچھیتی اقسام کے لئے آدھ کلو بیج فی ایکڑ کافی ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جون میں سخت گرمی کے سبب اگیتی اقسام کی پنیری اگانا بہت مشکل ہے لہٰذاکاشتکار ذرخیز اور نامیاتی مادوں سے بھر پور زمین کا انتخاب کریں تاہم زمین آبپاشی کے لئے پانی ہر لحاظ سے موزوں ہواور پھپھوند ی والی بیماریوں سے پاک ہو۔

مزید خبریں