رائس پلانٹر کے ذریعے دھان کی فصل کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے،ترجمان رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ

فیصل آباد۔ 30 مئی (اے پی پی):رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین زراعت نے کہا کہ ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی تیا ر کردہ رائس پلانٹر مشین سے دھا ن کی پنیری کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے جس سے چاول کے کاشتکار کم وقت میں بہتر طریقے سے جدید ٹیکنالوجی کے مطابق زیادہ پودے کاشت کر کے بمپر کراپ کے حصول میں معاونت حاصل کر سکتے …

فیصل آباد۔ 30 مئی (اے پی پی):رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین زراعت نے کہا کہ ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی تیا ر کردہ رائس پلانٹر مشین سے دھا ن کی پنیری کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے جس سے چاول کے کاشتکار کم وقت میں بہتر طریقے سے جدید ٹیکنالوجی کے مطابق زیادہ پودے کاشت کر کے بمپر کراپ کے حصول میں معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ رائس پلانٹر کے ذریعے کسان و کاشتکار جہاں کم وقت میں آسانی کے ساتھ کھیت میں دھان کی پنیری اور چاول کے پودے کاشت کر سکتے ہیں وہیں اس سے کھیت کی سطح کو ہموار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ 4سی سی انجن کی تنصیب سے رائس پلانٹر ایک کم خرچ اور بالا نشیں ذریعہ ہے جو بہتر پیداوار کے حصول کا ضامن ہو سکتا ہے۔