گرمیوں میں موتیے کو حسب ضرورت پانی دےکر اسے خشک ہونے سے بچایا جاسکتا ہے،ترجمان آری

159
In summer, it can be protected

فیصل آباد۔ 30 مئی (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گرمیوں میں موتیے کو حسب ضرورت پانی دے کر اسے خشک ہونے سے بچایا جاسکتا ہے،کاشتکار موتیے کی بہتر نشوونما کے لیے کھادوں کا بروقت استعمال کریں۔یہ بات ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں موسم کی مناسبت سے موتیے کو حسب ضرورت پانی دےکر اسے خشک ہونے سے بچایا جاسکتا ہے، کاشتکار اس کی بہتر پیداوار کےلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انہیں بہتر منافع حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہاکہ موتیاسدا بہار جھاڑی نما پودا ہے جس پر سفید رنگ کے انتہائی دلکش، خوشبودار پھول گچھوں کی شکل میں اگتے ہیں،اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے پھول رات کو کھلتے اور صبح کو بند ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موتیے کی بڑھوتری کےلئے کاشت کے ابتدائی مراحل میں اسے پانی کی کافی مقدار درکار ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ گرمیوں میں موسم کی مناسبت سے موتیے کو حسب ضرورت پانی دے کر اسے خشک ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔