جمہوری کوریا کے سفیر پارک کی جون کا پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ

راولپنڈی۔31مئی (اے پی پی):جمہوریہ کوریا کے سفیر پارک کی جون نے کہا ہے کہ پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان دیرپا دوستی ہے ، کوریا پاکستان کی ترقی بالخصوص زراعت اور تعلیم کے شعبے میں ہر ممکن مدد کرے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے دورے پر کیا ، اس موقع پر بارانی زرعی یونیورسٹی، کورین سوسائٹی …

راولپنڈی۔31مئی (اے پی پی):جمہوریہ کوریا کے سفیر پارک کی جون نے کہا ہے کہ پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان دیرپا دوستی ہے ، کوریا پاکستان کی ترقی بالخصوص زراعت اور تعلیم کے شعبے میں ہر ممکن مدد کرے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے دورے پر کیا ، اس موقع پر بارانی زرعی یونیورسٹی، کورین سوسائٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ اور پاکستان سوسائٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ کے درمیان علمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون پر ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئے،

مفاہمتی یاداشت کے تحت تمام فریقین کے درمیان سماجی ترقی اور تحقیق سے متعلق باہمی علمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ، وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم ، کورین سوسائٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ صدر سیونگ جن مینگ اور پاکستان سوسائٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ کے صدر انجینئر منصور رضوی نے اپنے متعلقہ اداروں کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ،

قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے سفیر اور کوریا کے وفد کا خیر مقدم کیا اور بارانی زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد اعظم نے یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور توسیعی پروگراموں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، بارانی زرعی یونیورسٹی میں ”کوریا اور پاکستان کے درمیان ماحولیاتی پانی کے انتظام کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی” کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سیمینار بھی منعقد ہوا، سیمینار کا اہتمام یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔