ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان کے تحت جاری منصوبوں کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے گا، سیکرٹری زراعت

لاہور۔2جون (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان کے تحت جاری منصوبوں کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے گا،ماڈل ایگریکلچر سینٹرز ساہیوال، ملتان، سرگودھا اور بہاولپور میں قائم کئے جائیں گے، ان سینٹرز کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پلان کو حتمی شکل کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے دی ہے۔ ان خیالات کا اظہارسیکرٹری زراعت نے …

لاہور۔2جون (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان کے تحت جاری منصوبوں کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے گا،ماڈل ایگریکلچر سینٹرز ساہیوال، ملتان، سرگودھا اور بہاولپور میں قائم کئے جائیں گے، ان سینٹرز کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پلان کو حتمی شکل کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے دی ہے۔

ان خیالات کا اظہارسیکرٹری زراعت نے اپنی زیر صدارت ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری نے کہا کہ زرعی گریجویٹس کی بھرتی کے لیے درخواستوں کی وصولی متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں کی جائے گی اور بھرتی کا عمل بھی اسی سطح پر مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیسٹی سائیڈ ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز رجسٹریشن کے عمل کی آٹومیشن کی جا رہی ہے، اس ضمن میں رجسٹریشن کے لیے فیس کی ادائیگی سمیت انسپکشن و دیگر طریقہ کار کو آن لائن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن سسٹم کو فنکشنل کرنے کے لیے ٹائم لائن کو فالو کیا جائے، آن لائن سسٹم کو متعارف کرانے کا مقصد شفافیت کو یقینی بناناہے۔