ٹنل فارمنگ کے فروغ سے کسان بے موسمی سبزیاں بھی اگاسکتے ہیں،ترجمان آری

فیصل آباد۔ 05 جون (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ترجمان نے کہا کہ ٹنل فارمنگ سے کسان کم خرچ میں اپنی پیداوار دوگنی کر سکتے ہیں جبکہ اس ٹیکنالوجی کے باعث کم سے کم پانی استعمال کر کے بے موسمی سبزیاں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل فارمنگ کے فروغ کےلئے کاشتکاروں، کسانوں اور زمینداروں کو زرعی تعلیم و تربیت …

فیصل آباد۔ 05 جون (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ترجمان نے کہا کہ ٹنل فارمنگ سے کسان کم خرچ میں اپنی پیداوار دوگنی کر سکتے ہیں جبکہ اس ٹیکنالوجی کے باعث کم سے کم پانی استعمال کر کے بے موسمی سبزیاں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل فارمنگ کے فروغ کےلئے کاشتکاروں، کسانوں اور زمینداروں کو زرعی تعلیم و تربیت کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر 100فیصد ہدف کا حصول ممکن نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے تربیتی پروگرامز کے اجرا کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو یہ بتایا جا سکے کہ ٹنل فارمنگ سے کس طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹنل فارمنگ بہترین اور جدید ٹیکنالوجی ہے جس سے پیداوار میں اضافہ، بے موسمی سبزیوں کے حصول سمیت ایک سیزن سے بھی کم عرصہ میں سرمایہ کاری کے جوابی فائدہ کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل سردیوں کے موسم میں بھی گرمیوں جیسا ماحول پیداکرتی ہے جس کی وجہ سے سردیوں کی سبزیاں گرمیوں میں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔