لائیواسٹاک اور زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرتھرپارکر

تھرپارکر ۔ 05 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تھرپارکر آصف علی خاصخیلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زرعی شماری کے کام میں گہری دلچسپی لیں اور اس کا مکمل ڈیٹا مرتب کریں کیونکہ مستقبل کی بہتر معاشی منصوبہ بندی زرعی شماری سے ہی ممکن ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے دربار ہال مٹھی میں ساتویں زرعی شماری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے …

تھرپارکر ۔ 05 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تھرپارکر آصف علی خاصخیلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زرعی شماری کے کام میں گہری دلچسپی لیں اور اس کا مکمل ڈیٹا مرتب کریں کیونکہ مستقبل کی بہتر معاشی منصوبہ بندی زرعی شماری سے ہی ممکن ہے۔

یہ ہدایات انہوں نے دربار ہال مٹھی میں ساتویں زرعی شماری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک اور زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہذہ ان شعبون کو ترجیح دینی ہوگی اور ہمیں ترقی کے نئے ماڈل بنانے ہوں گے۔

اجلاس میں ضلع تھرپارکر میں زرعی شماری کے حوالے سے کے گئے انتظامات کے متعلق پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر شہزاد کنبھر اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر تھرپارکر محمد اسماعیل لاشاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے لائیو سٹاک اور زرعی شماری علحدہ علحدہ کرائی جاتی تھی لیکن اس بار مشترکہ طور پر کرائی جا رہی ہے جس کا آغاز یکم ستمبر 2024 سے ہو رہا ہے۔ اس کے لیے ضلع تھرپارکر میں 87 بلاکس کا انتخاب کیا گیا ہے جس کے لیے یکم جولائی سے 24 جولائی تک عملے کو تربیت دی جائے گی۔\