فیصل آباد۔ 06 جون (اے پی پی):کاشتکاروں کو جنتر کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، مذکورہ پھلی دار فصل کو زمین کی زرخیزی بڑھانے کیلئے بطور سبز کھاد بھی کاشت کیاجاسکتاہے ۔پنجاب کے کئی علاقوں میں اسے چارہ کیلئے بھی کاشت کرنا انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر خالداقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت نے بتایاکہ جنتر چھوٹے جانوروں کی من پسند غذا ہے جسے درمیانی قسم کی …
جنتر چھوٹے جانوروں کی من پسند غذا،کاشتکاروں کو جنتر کی کاشت کیلئے20سے25کلوفی ایکڑ بیج استعمال کرنے کی سفارش

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 06 جون (اے پی پی):کاشتکاروں کو جنتر کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، مذکورہ پھلی دار فصل کو زمین کی زرخیزی بڑھانے کیلئے بطور سبز کھاد بھی کاشت کیاجاسکتاہے ۔پنجاب کے کئی علاقوں میں اسے چارہ کیلئے بھی کاشت کرنا انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر خالداقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت نے بتایاکہ جنتر چھوٹے جانوروں کی من پسند غذا ہے جسے درمیانی قسم کی زمینوں پر کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مون سون کی بارشوں کے دوران جنترکی کاشتہ فصل کی بڑھوتری بہت بہترین ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چارے اور سبز کھاد کیلئے کاشت کی جانے والی جنتر کی فصل کیلئے 20سے25کلوگرام فی ایکڑ جبکہ بیج والی فصل کیلئے10سے12کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال کافی ہے۔انہوں نے کہاکہ بہترپیداوار کیلئے پہلاپانی بوائی کے18سے22دن بعد لگانے سمیت ایک بوری ڈی اے پی کھاد بھی ڈال لینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ زرعی ماہرین سے مشاورت کاشتکاروں کو مالی منفعت سے ہمکنار کرسکتی ہے۔








