فیصل آباد۔ 06 جون (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے کہا کہ فصل کے اگاؤ کے آغاز میں ہی جڑی بوٹیوں کو مناسب طریقے سے تلف کرکے پیداوار میں اضافہ اور کھیت میں نمی کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے لہٰذا کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں …
جڑی بوٹیوں کو بذریعہ زہر تلف کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے عملہ سے مشاورت ضروری ہے،ترجمان پلانٹ پروٹیکشن

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 06 جون (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے کہا کہ فصل کے اگاؤ کے آغاز میں ہی جڑی بوٹیوں کو مناسب طریقے سے تلف کرکے پیداوار میں اضافہ اور کھیت میں نمی کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے لہٰذا کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں اور ان کے تدارک کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف یا پیسٹ سکاؤٹنگ کے عملہ کی مشاورت سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ فصل کے اگاؤ کے آغازمیں ہی اگر جڑی بوٹیوں کو مناسب طریقے سے تلف کر دیا جائے تو اس سے پیداوار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیاں جہاں نقصان دہ کیڑوں کو پناہ گاہ فراہم کرتی ہیں وہیں وہ کاشتی امور میں بھی رکاوٹوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی بذریعہ گوڈی تلفی کر کے کھیت میں نمی کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جڑی بوٹیوں کو بذریعہ زہر بھی تلف کیا جاسکتا ہے تاہم کاشتکاروں کو زہروں کے سپرے کیلئے ماہرین زرعت یا محکمہ زراعت کے عملہ سے ضروری مشاورت کر لینی چاہئے تاکہ فصل کو نقصان سے بچانے کے ساتھ ساتھ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔








