پاکستان میں زراعت سے متعلقہ جدید، ہائی ٹیک اور ویلیو ایڈڈ صنعتوں کے فروغ کیلئے انڈسٹری اکیڈیمیا رابطہ ضروری ہے،اقرار احمد

فیصل آباد۔ 12 جون (اے پی پی):پاکستان میں زراعت سے متعلقہ جدید، ہائی ٹیک اور ویلیو ایڈڈ صنعتوں کے فروغ کیلئے انڈسٹری اکیڈیمیا رابطوں کے فروغ کیلئے دو طرفہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ جامعہ زرعیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراقرار احمد خان نے کہا کہ عالمی سطح پر ہونیوالی ترقی میں تعلیم وتحقیق نے بنیادی کردار ادا کیا ہے جس کے بغیرکوئی بھی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے …

فیصل آباد۔ 12 جون (اے پی پی):پاکستان میں زراعت سے متعلقہ جدید، ہائی ٹیک اور ویلیو ایڈڈ صنعتوں کے فروغ کیلئے انڈسٹری اکیڈیمیا رابطوں کے فروغ کیلئے دو طرفہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ جامعہ زرعیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراقرار احمد خان نے کہا کہ عالمی سطح پر ہونیوالی ترقی میں تعلیم وتحقیق نے بنیادی کردار ادا کیا ہے جس کے بغیرکوئی بھی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جامعہ زرعی شعبہ میں پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی ہے۔انہوں نے جامعات کی عالمی رینکنگ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دنیاکی500اہم ترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں پاکستان کی سولہ یونیورسٹیاں شامل ہیں اور ان میں جامعہ زرعیہ سر فہرست ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت جامعہ زرعیہ میں زیر تعلیم سکالرز کی تعداد 35ہزار سے زائد ہے جبکہ اس کی فیکلٹی کا شمار دنیا کے بہترین اساتذہ اور ریسرچرز میں ہوتا ہے۔انہوں نے فیصل آباد چیمبر اور جامعہ کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ فصلوں میں ہماری کارکردگی بہت بہتر ہے تاہم مزید بہتری کی گنجائش کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔کپاس کی کم پیداوار کے حوالے سے انہوں نے زرعی زوننگ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس پر سختی سے عمل درآمد بھی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں فوڈ سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ہائی ویلیو کراپس کی پیداوار پر بھی توجہ دینی چاہیے اور زرعی اجناس میں ویلیو ایڈیشن بھی کی جانی چاہیے جس کیلئے جامعہ میں بڑی تعداد میں اعلیٰ اور کوالیفائیڈ گریجویٹس موجود ہیں۔ غربت کے خاتمہ کیلئے چین کے ماڈل کا ذکر کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ہم چین کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں بھی غربت کا خاتمہ کر سکتے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں زراعت کا شعبہ کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سے قوم کی تقدیربھی بدل سکتی ہے۔

مزید خبریں