سیالکوٹ۔12جون (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت(پلانٹ پروٹیکشن )سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے گھیاکدوکی فصل کو لال بھونڈی کے حملے سے بچانے کےلئے کاشتکاروں کو فوری حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ پھل بنتے وقت گھیاکدوکی فصل کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی اشدضرورت ہوتی ہے۔ یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں …
پھل بنتے وقت گھیاکدوکی فصل کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی اشدضرورت ہے،ڈاکٹر مقصود احمد
سیالکوٹ۔12جون (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت(پلانٹ پروٹیکشن )سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے گھیاکدوکی فصل کو لال بھونڈی کے حملے سے بچانے کےلئے کاشتکاروں کو فوری حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ پھل بنتے وقت گھیاکدوکی فصل کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی اشدضرورت ہوتی ہے۔
یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ موسم گرماکے دوران لال بھونڈی گھیاکدوکی فصل کے پتوں اور اس کے پھول پر حملہ آور ہوکر کھاجاتی ہے اورجوں جوں حملہ شدت اختیار کرتاہے ویسے ہی گھیاکدوکا پھل سوکھ کر گرنا شرو ع ہوجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پھل کی مکھی تیار شدہ پھل میں سوراخ کرکے گھیاکدومیں داخل ہوجاتی ہے۔
ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ موزیک وائر کی بیماری سے رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ کی وجہ سے پھیلتی ہے جس سے ابتدا میں فصل کے پتے ہلکے سبزرنگ کے ہوجاتے ہیں ،اس طرح حملہ شدہ بیل پر پھول نہیں بنتا یابہت کم بنتاہے۔









