وزیرداخلہ کا مینوئل اسلحہ لائسنس ہولڈر ز کو لائسنس کی تجدید کیلئے آخری بار 6ماہ کی توسیع دینے کااعلان

وزیرداخلہ کا مینوئل اسلحہ لائسنس ہولڈر ز کو لائسنس کی تجدید کیلئے آخری بار 6ماہ کی توسیع دینے کااعلان چوہدری نثار علی خان نے ای پاسپورٹ شروع کرنے کی اصولی منظوری بھی دے دی، ای پاسپورٹ پراجیکٹ 2017ءمیں مکمل طور پر آپریشنل ہوگا۔ اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے مینوئل اسلحہ لائسنس ہولڈر ز کو اپنے لائسنس کی تجدید کیلئے آخری بار …

وزیرداخلہ کا مینوئل اسلحہ لائسنس ہولڈر ز کو لائسنس کی تجدید کیلئے آخری بار 6ماہ کی توسیع دینے کااعلان
چوہدری نثار علی خان نے ای پاسپورٹ شروع کرنے کی اصولی منظوری بھی دے دی، ای پاسپورٹ پراجیکٹ 2017ءمیں مکمل طور پر آپریشنل ہوگا۔
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے مینوئل اسلحہ لائسنس ہولڈر ز کو اپنے لائسنس کی تجدید کیلئے آخری بار 6ماہ کی توسیع دینے کااعلان کیاہے جبکہ ای پاسپورٹ شروع کرنے کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے ۔ اسلحہ لائسنس کی تجدید نہ کرانے پر خودبخود یہ لائسنس منسوخ ہو جائیں گے ۔وزارت داخلہ مییں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، خصوصی سیکرٹری داخلہ ،ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ کے علاوہ وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران بتایاگیاکہ گزشتہ سال دسمبر میں اسلحہ کی تجدید کی مہم ختم ہونے پر ایک لاکھ 80ہزار اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرائے گئے یاان کی وزارت داخلہ سے تصدیق کی گئی ۔

Leave a Reply