کاشتکاروں کو زیادہ بارش والے علاقوں میں مون سون شروع ہونے تک وٹوں پرتل کی کاشت کی ہدایت

176
cultivate vatto partal till
cultivate vatto partal till

فیصل آباد۔ 14 جون (اے پی پی):تل کے کاشتکاروں کو فصل کی کاشت زیادہ بارش والے علاقوں میں مون سون شروع ہونے تک وٹوں پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نےکہا کہ کاشتکار تل کی کاشت کیلئے درمیانی میرا سے بھاری میرا زمین جس میں پانی جذب کرنے اور نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت ہو کا انتخاب کریں۔انہوں نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ تل کی فصل ایک انتہائی اہم اور نقد آور فصل ہے جس کی کاشت سے متعلقہ کاشتکار بھاری مالی منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تل کی کاشت سے پہلے 2سے 3 مرتبہ ہل چلا کر پہلے زمین کو نرم اور بعد میں سہاگہ دیکر زمین کو اچھی طرح تیار کرلینا چاہیے کیونکہ جب تک زمین اچھی طرح تیار نہیں ہو گی اس وقت تک بیج کا مناسب اگاؤ بھی ممکن نہیں ہو گا جس سے مطلوبہ پیداوار کے حصول میں بھی مشکلات کاسامناکرنا پڑ سکتا ہے۔