محکمہ زراعت كی دھان کی فصل کے کاشتکاروں کو پنیری کھیت میں بروقت لگانے کی ہدایت

407
دھان
محکمہ زراعت کی دھا ن کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے محکمانہ سفارشات پر عمل کی ہدایت

سمبڑیال۔ 14 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے دھان کی فصل کے کاشتکاروں کو پنیری کھیت میں بروقت لگانے کی ہدایت کی ہے۔ان خیالات کا اظہار محکمہ زراعت کے سینئر فیلڈ آفیسر لیاقت علی نے اپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگیتی دھان کی پنیری کو زمین سے لکانے کے بعد جلد از جلد کھیت میں منتقل کردیں تاکہ زیادہ پیداوار دے سکے،

انہوں نے کہا کہ دھان کی پنیری اب تیاری کے مراحل میں ہے اس لیے زیادہ اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے 20 سے25 دن کی عمر کی پنیری کو کھیت میں لگا دینے سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پنیری کو نکالنے سے پہلے زنک اور سلفر ڈالیں تاکہ پنیری کا تنا صحت مند ہوجائے اور رنگت بھی بہتر ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ پنیری لگانے کے بعد فورا کھیت میں تازہ پانی لگائیں اور پنیری کو ڈوبنے نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی پنیری لگانے کے دوسرے دن اچھی کمپنی کی جڑی بوٹی مار ادویات ڈال دیں اور کھیت سے پانی کم نہ ہونے دیں تاکہ دوائی کا اثر اچھی طرح ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل کی شروع سے ہی اچھی نگہداشت سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ، دھان کی فصل ایک منافع بخش فصل ہے اور اگیتی اجناس سے 60 سے 80 من فی ایکڑ پیداوار لی جاسکتی ہے۔