فیصل آباد،کاشتکاروں کو لوبیاکی ترقی دادہ اقسام کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 20 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈائریکٹر چوہدری خالد محمودنے کاشتکاروں کو لوبیا کی ترقی دادہ اقسام سی پی ون، سی پی ٹو، سی پی 518، وائٹ سٹار اور ایس اے ڈینڈی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار لوبیاکی فصل کی کاشت کے لئے زرخیز میرازمین کاانتخاب کریں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو کھیت کو وتر …

فیصل آباد۔ 20 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈائریکٹر چوہدری خالد محمودنے کاشتکاروں کو لوبیا کی ترقی دادہ اقسام سی پی ون، سی پی ٹو، سی پی 518، وائٹ سٹار اور ایس اے ڈینڈی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار لوبیاکی فصل کی کاشت کے لئے زرخیز میرازمین کاانتخاب کریں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو کھیت کو وتر آنے پر2 سے3مرتبہ ہل چلا کرسہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ چارے کی فصل کے لئے شرح بیج 12سے15 کلوگرام فی ایکڑ اور بیج کے حصول کے لئے8سے 10کلوگرام فی ایکڑ ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بہتر پیداوار کے لئے زمین کی تیاری کے دوران ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ کھیت میں ڈالنے کے علاوہ لوبیاکی فصل بذریعہ ڈرل بھی کاشت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قطاروں میں کاشت کی صورت میں درمیانی فاصلہ کم از کم ایک فٹ ہوناچاہیے تاکہ گوڈی، چھدرائی اور جڑی بوٹیوں کی تلفی میں دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔ انہوں نے کہاکہ ا س ضمن میں مزید معلومات کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔