فیصل آباد، آم کے باغبانوں کو جوؤں ومائٹس کے حملے کو مناسب مائٹی سائیڈسے کنٹرول کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 20 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو پھل پر جوؤں و مائٹس کے حملہ کاخاص خیال رکھنے اور اسے مناسب مائٹی سائیڈسے کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ باغات میں آم کا پھل پک کر تقریباً تیار ہوچکا ہے لہٰذا باغبان مسلسل کیڑوں کے حملہ کا …

فیصل آباد۔ 20 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو پھل پر جوؤں و مائٹس کے حملہ کاخاص خیال رکھنے اور اسے مناسب مائٹی سائیڈسے کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ باغات میں آم کا پھل پک کر تقریباً تیار ہوچکا ہے لہٰذا باغبان مسلسل کیڑوں کے حملہ کا جائزہ لیتے رہیں اور پھل اتارنے کا عمل مکمل ہونے تک پھل کی مکھی کے انسداد کی تدابیر بھی جاری رکھیں تاکہ بہترین اور بے داغ پھل کی صورت میں انہیں اچھا معاوضہ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ آم کے باغبان گرے ہوئے پھل کو جمع کرکے زمین میں اچھی طرح دبادیں اور پھل کی مکھی کے لئے فی ایکڑ 6 پھندے لگائیں۔انہوں نے کہا کہ باغبان پودوں سے نیچے اترنے والی گدھیڑی کا تدارک بھی جاری رکھیں اور پھندوں میں روئی کے تنبے باقاعدگی سے ایک ہفتہ کے وقفہ سے تبدیل کرتے رہیں۔انہوں نے آم کے پھل کی مکمل برداشت تک باغبانوں کو 12 سے 15 دن کے وقفہ سے آبپاشی کا عمل بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

 

مزید خبریں