تعلیمی اداروں اور گراس روٹ لیول پر سائیکلنگ کے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے، سردار نزاکت

اسلام آباد۔13 مئی (اے پی پی) قومی سائیکلنگ ٹیم کے کوچ سردار نزاکت علی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں اورگراس روٹ لیول پر سائیکلنگ کے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے، جس سے ملک میں سائیکلنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کھلاڑیوں کو اتنی سہولیات نہیں مل رہیں جتنی انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑیوں کو دی جا …

اسلام آباد۔13 مئی (اے پی پی) قومی سائیکلنگ ٹیم کے کوچ سردار نزاکت علی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں اورگراس روٹ لیول پر سائیکلنگ کے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے، جس سے ملک میں سائیکلنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کھلاڑیوں کو اتنی سہولیات نہیں مل رہیں جتنی انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑیوں کو دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکولز اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے جس سے گراس روٹ لیول پر نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔

Leave a Reply