فیصل آباد، کاشتکاروں کو مکئی کی فی ایکڑ بہتر پیداوار کے لئے ہائبرڈ اور دوغلی اقسام کا بیج کاشت کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 25 جون (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کے لئے ہائبرڈ اقسام ایف ایچ 810اور یوسف والا ہائبرڈ سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں کی دوغلی اقسام کا بیج کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکار آئی سی آئی، سنجنٹا، پائنیئر اور کارگل کمپنی کا دوغلی اقسام کابیج استعمال …

فیصل آباد۔ 25 جون (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کے لئے ہائبرڈ اقسام ایف ایچ 810اور یوسف والا ہائبرڈ سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں کی دوغلی اقسام کا بیج کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکار آئی سی آئی، سنجنٹا، پائنیئر اور کارگل کمپنی کا دوغلی اقسام کابیج استعمال کرکے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار موسمی مکئی کی کاشت جولائی کے دوسرے پندھواڑے سے 10اگست تک مکمل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ بذریعہ ڈرل کاشت کی صورت میں شرح بیج 12 سے 15 کلوگرام فی ایکڑ اور کھیلیوں و وٹوں پر کاشت کے لئے شرح بیج 8سے10کلوگرام فی ایکڑ رکھنا ضروری ہے۔

مزید خبریں