محکمہ زراعت پنجاب کی کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے سفارشات جاری

لاہور۔28جون (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکارواٹر سکاٹنگ باقاعدگی سے کریں اور پھول آنے پر پانی کی کمی ہرگز نہ آنے دیں۔پانی کی ضرورت کو جانچنے کے بعد اگر فصل کو پانی کی کمی ہو تو ترجیحا شام یا رات کے وقت پانی دیا جائے کیونکہ دن کے وقت شدید گرمی سے زمین میں …

لاہور۔28جون (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکارواٹر سکاٹنگ باقاعدگی سے کریں اور پھول آنے پر پانی کی کمی ہرگز نہ آنے دیں۔پانی کی ضرورت کو جانچنے کے بعد اگر فصل کو پانی کی کمی ہو تو ترجیحا شام یا رات کے وقت پانی دیا جائے کیونکہ دن کے وقت شدید گرمی سے زمین میں موجود آکسیجن خارج اور پودے کی جڑوں کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔فصل کو ایک ہی دفعہ پانی دینے کی بجائے وقفہ وقفہ سے ہلکی آبپاشی کریں تاکہ جڑوں کو سانس اور خوراک لینے میں آسانی رہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کپاس کے کھیتوں میں اردگرد پائی جانے والی سفید مکھی، ملی بگ اور پتہ مروڑ وائرس کے میزبان پودوں کی تلفی یقینی بنائیں۔فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں اور اگر کپاس کی فصل پر ضرررساں کیڑو ں کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کریں۔سپرے صبح یا شام کے وقت کریں اور ایک ہی قسم کی زرعی زہروں کا سپرے بار بار نہ کریں۔اسی طرح کاشتکار سفید مکھی کے کنٹرول کےلئے کپاس کے کھیتوں میں بائیو کارڈز یا پیلے چپکنے والے کارڈز کا استعمال کریں۔