محکمہ جنگلات فیصل آباد کی مون سون شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 02 جولائی (اے پی پی):ماحولیاتی و فضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی زیادتی سے دمہ، ٹی بی، پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بچاؤ کیلئے مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کیلئے …

فیصل آباد۔ 02 جولائی (اے پی پی):ماحولیاتی و فضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی زیادتی سے دمہ، ٹی بی، پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بچاؤ کیلئے مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کیلئے زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مدد مل سکے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پر بھی قابو پایا جا سکے۔محکمہ جنگلات فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ماحول کو صحت مندر کھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے بھر پور تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ طلبا و طالبات، اساتذہ، تمام سرکاری، غیر سرکاری اداروں، صنعت کاروں، ٹرانسپورٹرز اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنیوالی این جی اوز سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی خوشگوار فضا کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔