فیصل آباد۔ 03 جولائی (اے پی پی):بیج والی فصل کیلئے گوارے کی کاشت کا موزوں ترین وقت جولائی کا مہینہ ہے لہٰذا چارے کیلئے کاشت فوری طور پر شروع کی جاسکتی ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ بیج والی فصل کیلئے گوارے کی کاشت کا موزوں ترین وقت جولائی کا مہینہ ہے جبکہ چارے کیلئے گوارے کی کاشت فوری طور پر شروع کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ …
کاشتکاروں کو جولائی میں بیج والی فصل کیلئے گوارے کا 12 سے15 کلو بیج فی ایکڑاستعمال کرنے کا مشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 03 جولائی (اے پی پی):بیج والی فصل کیلئے گوارے کی کاشت کا موزوں ترین وقت جولائی کا مہینہ ہے لہٰذا چارے کیلئے کاشت فوری طور پر شروع کی جاسکتی ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ بیج والی فصل کیلئے گوارے کی کاشت کا موزوں ترین وقت جولائی کا مہینہ ہے جبکہ چارے کیلئے گوارے کی کاشت فوری طور پر شروع کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ بیج والی فصل کیلئے گوارے کا بیج 12 سے15 کلوگرام فی ایکڑ جبکہ چارے کی فصل کیلئے 20 سے25 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ گوارے کو سبز کھاد کے طور پر استعمال کرنے سے فصل اور زمین پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گوارے کی کاشت عموماً ریتلے اور کم بارش والے علاقوں میں کی جاتی ہے جن میں جھنگ، بھکر، لیہ، میانوالی، خوشاب، بہاولپوروغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ گوارے کی کاشت کیلئے گرم آب وہوا درکار ہوتی ہے جبکہ یہ فصل پانی کی کمی کو کافی دیر تک برقراررکھنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔








