فیصل آباد،کاشتکاروں کو ٹماٹرکی پنیری کی کاشت 31جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت

209
Cultivation of tomato

فیصل آباد۔ 05 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹرکی پنیری کی کاشت 31جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل کے مطابق کاشتکار ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام روما، نگینہ اور یاکٹ ہی کاشت کریں تاکہ انہیں اچھی فصل اور بہتر پیداوار مل سکے۔

ادارے کے مطابق سبزیوں کو موسم گرماکے دوران 8سے10روز کے وقفہ سے پانی لگانا چاہیے البتہ کمزور زمینوں میں یہ وقفہ 4سے5دن بھی رکھاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل، سبز تیلے اور جوؤں کے حملہ کی صورت میں کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے بھی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ بعض مقامات پر گھیا کدو، چپن کدو، حلوہ کدو، کھیرے، گھیاتوری پر کدو کی لال بھونڈی کے حملہ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لہٰذا اگر کسی جگہ پر ایسا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور پر متعلقہ ماہرین کی مشاورت سے مناسب زہر کا دھوڑایا سپرے کرنے میں کسی کوتاہی کامظاہر نہ کیاجائے