پشاورمیں ضمنی انتخاب کا نتیجہ پروپیگنڈے اور انتشار کی سیاست کے منہ پرطمانچہ ہے خیبرپختونخوا کے عوام کو سمجھ آگئی ہے کہ جو لوگ چوہے نہیں مار سکتے وہ ترقی اور خوشحالی کیسے لائیں گے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیان اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ‘نشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پشاور کا ضمنی انتخاب اس بات کا …
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیان

مزید خبریں
پشاورمیں ضمنی انتخاب کا نتیجہ پروپیگنڈے اور انتشار کی سیاست کے منہ پرطمانچہ ہے
خیبرپختونخوا کے عوام کو سمجھ آگئی ہے کہ جو لوگ چوہے نہیں مار سکتے وہ ترقی اور خوشحالی کیسے لائیں گے
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیان
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ‘نشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پشاور کا ضمنی انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا دل صوبے کے حکمرانوں سے بھر چکا ہے۔انہیں یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ جو لوگ چوہے نہیں مار سکتے وہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کیسے لائیں گے۔جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنے ووٹ سے وزیراعظم محمد نواز شریف کی صداقت ‘ دیانت اور ترقی کے ایجنڈے پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کا نتیجہ پروپیگنڈے اور انتشار کی سیاست کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔بنوں میں ہاتھ اٹھا کر اور پشاور میں ووٹ ڈال کر عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو رد کردیا ہے۔








