شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری ، وسطی و جنوبی پنجاب میں خزاں کی فصل کی کاشت25جولائی سے شروع کر یں، محکمہ زراعت

فیصل آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب میں خزاں کی فصل کی کاشت25جولائی سے شروع کر یں، شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری طور پر شروع کرکے آخر جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے جبکہ خزاں کی فصل وسطی وجنوبی پنجاب میں وسط اگست تک مکمل کرکے بہتر …

فیصل آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب میں خزاں کی فصل کی کاشت25جولائی سے شروع کر یں، شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری طور پر شروع کرکے آخر جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے جبکہ خزاں کی فصل وسطی وجنوبی پنجاب میں وسط اگست تک مکمل کرکے بہتر پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔ یہ بات ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی کاشت کےلئے مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ ایف ایچ 331اور بیرونی ممالک سے درآمد شدہ ہائبرڈ بیج استعمال کیاجاسکتاہے جو فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ سمیت صوبے بھر کے تمام شہروں میں بآسانی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہتر پیداوار کے حصول کےلئے کھیت میں پودوں کی تعداد 23232فی ایکڑ ہونا اشدضروری ہے جس کےلئے اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ ڈال کر مطلوبہ تعداد کو پورا اور اچھی پیداوار کاحصول یقینی بنایاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ سورج مکھی کی فصل تیلدار اجناس میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس کے بیج میں تیل کی مقدار 40سے45فیصداور لحمیات کی مقدار 20فیصد جبکہ حیاتین اے اور بی کی مقدار 10،10فیصد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سورج مکھی 100سے120دن میں پک کر تیار ہو نے والی فصل ہے جسے سال میں دومرتبہ جولائی اگست اور جنوری فروری میں کاشت کیاجاسکتاہے۔