سیالکوٹ۔8جولائی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویراحمد نے کہا ہے کہ موسم برسات میں بائیالو جیکل کنٹرول کے ذریعے جانوروں کو چیچڑوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے،اس سلسلہ میں باڑوں میں مرغیاں اوربطخیں پالی جائیں جو چیچڑوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرکے ان کا خاتمہ کرتی ہیں۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی …
موسم برسات میں بائیالوجیکل کنٹرول کے ذریعے جانوروں کو چیچڑوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے،ڈاکٹر تنویر احمد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔8جولائی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویراحمد نے کہا ہے کہ موسم برسات میں بائیالو جیکل کنٹرول کے ذریعے جانوروں کو چیچڑوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے،اس سلسلہ میں باڑوں میں مرغیاں اوربطخیں پالی جائیں جو چیچڑوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرکے ان کا خاتمہ کرتی ہیں۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے وقتاً فوقتاًبطخوں کے3مادہ اور ایک نرجبکہ مرغیوں کے5مرغیوں اورایک مرغے پر مشتمل یونٹ رعایتی نرخوں پرفراہم کئے جا تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مویشیوں اور ان کے باڑوں کو چیچڑوں سے محفوظ بنانے کےلئے ضروری ہے کہ صفائی کا خاص بندوبست کیا جائےجبکہ پالتو جانوروں کو چچڑوں سے محفوظ بنانے کےلئے محکمہ لائیو سٹاک کے مشوروں سے ادویات اور سپرے کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں آلات،ادویات اور ویکسی نیشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر احمد نے متعلقہ پولٹری فارمرز، مرغی پال افراداوردیہی خواتین کوجانوروں کے باڑوں اور پرندوں کے شیڈز میں چیچڑ مار سپرے کرنے کابھی مشورہ دیا۔








