نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

پانامہ پیپرز معاملے پر حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کو تیار ہے نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز معاملے پر حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کو تیار ہے۔ جمعہ کو …

پانامہ پیپرز معاملے پر حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کو تیار ہے
نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز معاملے پر حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کو تیار ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ اگر سپریم کورٹ ہمارے ٹی او آرز میں تبدیلی چاہئے تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مطالبہ پر ہی پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا تاکہ معاملہ کی شفاف تحقیقات یقینی بنائی جاسکیں۔ اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مذکورہ معاملے کی تحقیقات کیلئے نیب کا نام لے رہے ہیں، وہ کبھی کچھ کہتے ہیں تو کبھی کچھ۔ محمد زبیرنے کہاکہ عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے اور انہیں چاہئے کہ وہ ملک میں مثبت سیاست کریں۔

Leave a Reply