سمبڑیال۔ 12 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹر سکیم سے اب ایک ایکڑ سے ساڑھے بارہ ایکڑ والے کسان بھی ٹریکٹر حاصل کرسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم میں پہلے 6 ایکڑ تا 50 ایکڑ والے کسان درخواست دے سکتے تھے، …
گرین ٹریکٹر اسکیم سے ایک تا ساڑھے بارہ ایکڑ والے کسان بھی استفادہ کرسکیں گے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع) سمبڑیال

مزید خبریں
سمبڑیال۔ 12 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹر سکیم سے اب ایک ایکڑ سے ساڑھے بارہ ایکڑ والے کسان بھی ٹریکٹر حاصل کرسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم میں پہلے 6 ایکڑ تا 50 ایکڑ والے کسان درخواست دے سکتے تھے، مگر کسانوں کے تحفظات کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا گیا، جس پر اب 50 سے 65 ہارس پاور ٹریکٹر کے لیے ایک تا 12.5 ایکڑ رقبے والے کسان درخواست دینے کے لیے اہل ہوں گے ،75 تا 85 ہارس پاور ٹریکٹر کے لیے 12.5 سے 50 ایکڑ رقبے والے کاشت کار حضرات درخواست دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں ٹریکٹر کی تعداد ایک ہزار سے بڑھا کر 2 ہزارکر دی گئی ہے اور اس سکیم میں شمولیت کے لیے کسان کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔








