فیصل آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی):ٹینڈے کی31جولائی تک پچھیتی کاشت کیلئے زرخیز ریتلی،پانی کے اچھے نکاس والی زمین کاہونا ضروری ہے لہٰذاکاشتکارٹینڈا جو صوبہ پنجاب کی موسم گرما کی اہم ترین سبزی ہے کی بروقت کاشت یقینی بنائیں تاکہ گرم اورموزوں ترین موسم کے باعث اس کی بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادکے ماہرین کے مطابق ٹینڈے کی کاشت کیلئے زرخیز …
ٹینڈے کی31جولائی تک پچھیتی کاشت کیلئے زرخیز ریتلی،پانی کے اچھے نکاس والی زمین کاہونا ضروری ہے،محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی):ٹینڈے کی31جولائی تک پچھیتی کاشت کیلئے زرخیز ریتلی،پانی کے اچھے نکاس والی زمین کاہونا ضروری ہے لہٰذاکاشتکارٹینڈا جو صوبہ پنجاب کی موسم گرما کی اہم ترین سبزی ہے کی بروقت کاشت یقینی بنائیں تاکہ گرم اورموزوں ترین موسم کے باعث اس کی بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادکے ماہرین کے مطابق ٹینڈے کی کاشت کیلئے زرخیز ریتلی اور پانی کے اچھے نکاس والی زمین کاہونا ضروری ہوتاہے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے پہلے کھیت میں 10سے15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈال کر اسے ہل چلاتے ہوئے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور اس کے بعد کھیت کو پانی لگادیں۔ انہوں نے کہاکہ وتر آنے پر2سے3 مرتبہ ہل اور سہاگہ چلایاجائے اور کاشت کیلئے3،3میٹرکے فاصلے پر نشان لگائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ نشان کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر دور ایک بور ی سپر فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم سلفیٹ ملاکر ڈالنے سے بہتر پیداوارحاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔








