اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ جمعہ کو وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اﷲ …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ جمعہ کو وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔









