سیالکوٹ۔24جولائی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع )سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شيخ جواہر علی کے ہمراہ تحصیل سیالکوٹ کے مرکز کوٹلی لوہاراں اور علاقہ بجوات موضع سیدپور ،گوندل اور کوبےچک کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری محمد آصف کے ڈیرہ پر زمینداروں کو کسان کارڈ رجسٹریشن، بینک آف پنجاب میں کسان دوست اکاؤنٹ کھلوانے اور حکومت پنجاب کی تمام زرعی …
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع )سیالکوٹ کا مرکز کوٹلی لوہاراں کے مختلف علاقوں کا دورہ،دھان اور کسان کارڈ بارے آگاہی فراہم کی

مزید خبریں
سیالکوٹ۔24جولائی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع )سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شيخ جواہر علی کے ہمراہ تحصیل سیالکوٹ کے مرکز کوٹلی لوہاراں اور علاقہ بجوات موضع سیدپور ،گوندل اور کوبےچک کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے چوہدری محمد آصف کے ڈیرہ پر زمینداروں کو کسان کارڈ رجسٹریشن، بینک آف پنجاب میں کسان دوست اکاؤنٹ کھلوانے اور حکومت پنجاب کی تمام زرعی سکیموں کے ذریعہ سبسڈی کے حصول اور بلا سود قرضوں کے حصول کے بارے بتایا ۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ رجسٹریشن کے لئےکاشتکا ر اپنے موبائل سے شناختی کارڈ نمبر سپیس پنجاب کسان کارڈ PKC لکھ کر 8070 پر ارسال کریںانہوں نے زمینداروں کو دھان کی کاشت سے لیکر برداشت تک کے عوامل بابت خاص کر پودوں کی تعداد فی ایکٹر ایک لاکھ 60ہزار رکھنے اور مناسب و متوازن کھادوں کے استعمال ،زنک کے استعمال اور جڑی بوٹیوں و کیڑوں و بیماریوں کے مربوط طریقہ انسداد بارے لیکچر دیا ۔
محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ تحصیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع شيخ جواہر علی اور یونین کونسل کے فیلڈ اسسٹنٹ یاسر اور الیاس کی جانب سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ڈی ڈی زراعت نے فیلڈ ٹیموں کو ہر گاؤں میں حکومتِ کی طرف سے دی جانے والی سکیموں خاص کر گرین ٹریکٹر سکیم25۔2024 بارےآگاہی مہم چلانے کی تاکید کی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ایک ایکڑ سے 12.5 ایکڑ کے زمینداروں کو کسان کارڈ رجسٹریشن کروانے اور گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے 1 سے 50 ایکڑ زمین کے مالک زمینداروں کو اپلائی کرنے کی بھرپور طریقہ سے معاونت کی جا رہی ہے۔زمینداروں سے درخواست ہے کہ تمام اِس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے کسان کارڈ رجسٹریشن کے محکمہ زراعت کے عملہ سے تعاون کریں ۔








