پاکستان کی پالیسی دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی ہے، طارق فاطمی

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسی دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی ہے جس پر ہم عمل پیرا ہیں، پاکستان امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”نکتہ اعتراض“ میں خصوصی …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسی دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی ہے جس پر ہم عمل پیرا ہیں، پاکستان امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”نکتہ اعتراض“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ہمسائیوں کے ساتھ پرامن پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کئی ممالک سے بہتر تعلقات کے ساتھ آگے بھی بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور یہ تمام ممالک کے لیے چیلنج بھی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں جنہیں عالمی سطح پر سراہا بھی جا رہا ہے، پاکستان انسداد دہشت گردی کے لیے وسیع تجربہ رکھتا ہے اور ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے مثبت اقدامات بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف دہشت گرد تنظیموں بلکہ انفرادی طور پر بھی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کر رہا ہے جس سے ملکی امن و امان کی صورت حال میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔

Leave a Reply