پاکستان میں تیز رفتار ترقی کو ممکن بنانے کے لئے کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو سسٹم سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، گوادر بندرگاہ اس سال فعال ہو جائے گی اور یہاں دنیا کا سب سے جدید ائیر پورٹ بنے گا ، صدر مملکت ممنون حسین

کوٹری ۔ 14 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیز رفتار ترقی کو ممکن بنانے کے لئے کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو سسٹم سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا ۔صدر مملکت نے یہ بات کوٹری چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سندھ کے وزیر صنعت محمد علی ملکانی اور دیگر بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے …

کوٹری ۔ 14 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیز رفتار ترقی کو ممکن بنانے کے لئے کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو سسٹم سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا ۔صدر مملکت نے یہ بات کوٹری چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سندھ کے وزیر صنعت محمد علی ملکانی اور دیگر بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ ستر کی دہائی تک قومی ترقی کا سفر اطمینان بخش تھا، اس کے بعد بدعنوانی نے ترقی کی رفتار روک دی، پاکستان میں قابل اور اہل لوگوں کی کوئی کمی نہیں لیکن کرپشن اور سفارش کے کلچر نے کارکردگی کو متاثر کردیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم الشان ملک ہے اس ملک کی خرابیاں اب ختم ہوں گی، کرپشن اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکے گا ،بدعنوان لوگ اب اللہ کی پکڑ میں آنے والے ہیں اور پاکستان میں بدعنوانی کے خاتمے کے بھرپورامکانات پیدا ہورہے ہیں۔

Leave a Reply