اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن )سندھ کے صدر اسماعیل راھو کی عہدہ صدارت سے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر سبکدوش ہونے کی درخواست منظور کر لی ہے۔ ہفتہ کووزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر آصف کرمانی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق محمد …
، بابو سرفراز خان جتوئی ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن )سندھ کے صدر مقرر کر دئیے گئے، ڈاکٹر آصف کرمانی
اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن )سندھ کے صدر اسماعیل راھو کی عہدہ صدارت سے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر سبکدوش ہونے کی درخواست منظور کر لی ہے۔ ہفتہ کووزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر آصف کرمانی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق محمد نواز شریف نے صدر ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ بابو سرفراز خان جتوئی ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ (ن )سندھ کا صدر مقرر کر دیا ہے جبکہ شاہ محمد شاہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر مقررکئے گئے ہیں۔









